ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسکولی طلبا کو بروقت یونیفارم اور سہولیات فراہم کرنے سدرامیا کا حکم

اسکولی طلبا کو بروقت یونیفارم اور سہولیات فراہم کرنے سدرامیا کا حکم

Sat, 15 Oct 2016 11:39:54    S.O. News Service

بنگلورو،14؍اکتوبر(ایس اونیوز) آئندہ تعلیمی سال کی شروعات کے ساتھ ہی سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو یونیفارم ، سائیکل ، جوتے وغیرہ فراہم کرنے کی ہدایت آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے جاری کی۔ وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیمات تنویر سیٹھ کے ہمراہ محکمہ کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے محکمۂ تعلیمات کو یہ سخت ہدایت دی کہ کسی بھی حال میں بچوں کو یونیفارم اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں تاخیر نہ کی جائے۔ ان تمام کی خریداری کیلئے ٹنڈر کا عمل ابھی سے شروع کردیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہر سال جون کے اواخر تک طلبا کو یونیفارم ، جوتے اور سائیکلوں کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا جائے تو اس سے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوگی، اس میں غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اس موقع پر یہ سخت ہدایت دی کہ آٹھویں ، نویں اور دسویں جماعت میں زیر تعلیم طالبات کو یونیفارم میں تبدیلی لاکر چوڑی دار مہیا کرایا جائے اور اسکرٹ فراہم کرنے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر برائے قانونی وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرا ، وزیر اعلیٰ کے پارلیمانی سکریٹری گووند راج ، پرنسپل سکریٹری ایل کے عتیق، محکمۂ تعلیمات کے پرنسپل سکریٹری اجئے سیٹھ وغیرہ موجود تھے۔


Share: